ترکی غزہ میں امن منصوبے کے تحت فوج تعینات کرنے کا اعلان

اسلام آباد: ترکیہ نے غزہ میں امن منصوبے کے تحت فوجی تعینات کرنے پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔

یہ اعلان عالمی اقتصادی فورم ورلڈ اکنامک فورم کے دوران ڈیوس میں ایک خصوصی انٹرویو میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کیا۔

ہاکان فیدان نے کہا کہ ترکیہ اس وقت بورڈ آف پیس کا حصہ ہے اور اب غزہ سے متعلق ایگزیکٹو کمیٹی میں بھی فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ انسانی امداد میں پہلے ہی نمایاں تعاون فراہم کر رہا ہے اور اب پائیدار امن کے قیام کے لیے فوجی تعیناتی میں بھی اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا ہم غزہ امن منصوبے میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں اور بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل ہونے کے لیے بھی ہر لحاظ سے تیار ہیں۔

ہاکان فیدان نے مزید وضاحت کی کہ غزہ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات پر غور کیا جائے گا اور ترکیہ عالمی برادری کے ساتھ قریبی رابطے میں رہ کر امن قائم کرنے کے لیے کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : افغان مہاجرین کا سلسلہ بدستور جاری، اب تک کتنے واپس لوٹے؟ رپورٹ سامنے آگیا

ترکیہ کے اس اعلان کو عالمی سطح پر مثبت اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ یہ نہ صرف انسانی امداد بلکہ علاقے میں قیام امن کے لیے ترکیہ کی سنجیدہ کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ترکیہ کی جانب سے امن فورس میں شمولیت کی تیاری خطے میں استحکام لانے اور کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، جبکہ بین الاقوامی برادری کی تعاون کی راہ بھی ہموار ہو گی۔

Scroll to Top