زیمبابوے کے ہرارے اسپورٹس کلب میں جاری آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر رو برو ہوں گی۔
سپر سکس میں ہر گروپ میں تین ٹیمیں شامل ہوں گی اور ہر گروپ سے دو بہترین ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
پاکستان کا پہلا میچ 27 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا، جس کے بعد ٹیم کا سب سے زیادہ توجہ طلب میچ بھارت کے خلاف یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔
یہ میچ دونوں ٹیموں کے شائقین کے لیے دلچسپی کا خاص محور ہوگا کیونکہ بھارت گروپ مرحلے میں بغیر شکست کے ابھر کر آیا ہے جبکہ پاکستان نے اپنے گروپ میں دوسرا مقام حاصل کیا۔
سپری سکس کے اس اہم مرحلے کے بعد سیمی فائنلز 3 اور 4 فروری کو ہوں گے، اور اس کے بعد فائنل 6 فروری کو ہرارے اسپورٹس کلب میں منعقد ہوگا۔ یہ میچ نوجوان کرکٹرز کے لیے عالمی سطح پر اپنی مہارت دکھانے کا بہترین موقع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : انڈر 19 ورلڈ کپ: سپر سکس لائن اپ مکمل، پاک بھارت مقابلے کی تاریخ سامنے آگئی؟
کرکٹ اکسپرٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ نہ صرف کھیل کی مہارت بلکہ ٹیم کی حکمت عملی اور ذہنی مضبوطی کا بھی امتحان ہوگا۔
شائقین کو توقع ہے کہ یہ میچ جوش و خروش سے بھرپور ہوگا اور کرکٹ کے شائقین کے لیے یادگار ثابت ہوگا۔





