پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نیلامی میں زیادہ توجہ حاصل نہ کرنے والے بلیسنگ مزرابانی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عالمی نمبر دو ٹیم آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھا کر سب کو حیران کردیا۔
ایونٹ کے 19 ویں میچ میں زمبابوے قومی کرکٹ ٹیم نے بلیسنگ مزرابانی کی شاندار بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کو 23 رنز سے ہرایا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا بڑا اپ سیٹ ریکارڈ کیا۔
بلیسنگ مزرابانی نے چار اوورز میں صرف 17 رنز دے کر چار اہم وکٹیں حاصل کیں، جس سے آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن تباہ ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں : نادرا نے یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا
خیال رہے کہ 11 فروری کو پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی نیلامی میں زمبابوے کے یہ فاسٹ بولر ایک کروڑ دس لاکھ روپے کی بیس پرائس کے ساتھ رجسٹر ہوئے تھےمگر کسی بھی فرنچائز نے انہیں خریدنے میں دلچسپی نہیں دکھائی تھی۔





