ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتیں ایک بار پھر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2,500 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 26 ہزار 462 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,144 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 51 ہزار 356 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 25 ڈالر فی اونس اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد عالمی سطح پر فی اونس سونا 5,037 ڈالرز پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت کا غیر قانونی سونا نکالنے اور کان کنی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 170 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 574 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی 145 روپے مہنگی ہو کر 7,350 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 80.90 ڈالرز ریکارڈ کی گئی۔





