افغانستان اور پاکستان کے گنے چنے علماء کرام نے دونوں ممالک کے درمیان امن، بھائی چارے اور تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔
اس اعلامیے میں دونوں ممالک کے دیرینہ سیاسی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو اجاگر کیا گیا اور کہا گیا کہ مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخی رشتوں کی بنیاد پر دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب رہنے کی ضرورت ہے۔
اعلامیے میں زور دیا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں غلط فہمیوں کو دور کرنا، باہمی اعتماد بڑھانا اور مشترکہ مسائل کا پرامن حل تلاش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
علماء نے واضح کیا کہ اسلام امن، بھائی چارے اور عدل کا درس دیتا ہے اور اس کے مطابق عوام اور قیادت کو بدامنی، انتشار اور اختلافات سے گریز کرنا چاہیے۔
اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مذاکرات، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ضروری ہے تاکہ پورے خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔
علماء کرام نے اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کرنے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنے پر زور دیا جو باہمی تعلقات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے عوام اور قیادت کو چاہیے کہ وہ صبر، تحمل اور حکمت کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کریں اور خطے میں استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں : ہم نے ایران کی قیادت ختم کر دی، اب صحیح لوگوں سے بات ہو رہی ہے، ٹرمپ
افغانستان کے علماء، شیخ نظر محمد صاحب (افتخاری)، مفتی نجیب اللہ صاحب (منیب)،شیخ حسن اصغر صاحب (مصطفی)،ڈاکٹر فیروز صاحب (ہروی)، شیخ مولوی زادہ صاحب (ہروی)،شیخ مولوی احمد صاحب (زرغانی)،مولوی معتصم اخند زادہ صاحب (کندہاری)،شیخ نصرت اللہ صاحب (علمی)،شیخ سید احمد صاحب (ہاشمی)، شیخ میر فاروق صاحب (نورانی)، شیخ ذاکری صاحب (عراقی)شامل ہے۔
پاکستان کے علماء: شیخ الحدیث صاحب (کراچی)، مولانا زاہد الراشدی صاحب (گوجرانوالہ)، مولانا قاری محمد حنیف صاحب (جھنگ)،مولانا حکیم مظہر صاحب (کراچی)،مولانا صلاح الدین ایوبی صاحب (بلوچستان)،مولانا محمد یونس صاحب، مولانا عبد الکریم صاحب، مولانا فضل الرحمن خلیل صاحب، مولانا عبد اللہ شاہ مظہر صاحب، مولانا متی زبیر شاہ صاحب، مولانا پیر عتیق الرحمن صاحب شامل ہے
اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے علماء اور عوام امن، بھائی چارے اور مثبت تعلقات کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ خطے میں دیرپا استحکام قائم ہو سکے۔





