پی ایس ایل الیون میں حیدرآباد کنگز کی پہلی فتح

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں حیدرآباد کنگز نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

سنسنی خیز مقابلے میں حیدرآباد کنگز نے کراچی کنگز کا 189 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔

ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگز کی بیٹنگ لائن نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا، عرفان نیازی نے 29 رنز بنائے جبکہ حسان خان نے ناقابلِ شکست 33 رنز اسکور کر کے ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا، دیگر نمایاں بیٹرز میں معاذ صداقت 37، عثمان خان 27 اور لبوشین 26 رنز کے ساتھ شامل رہے۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے، سعد بیگ 53 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے جبکہ معین علی نے 44 رنز کی اننگز کھیلی، سلمان آغا نے 24، محمد وسیم نے 25 اور اعظم خان نے 26 رنز اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، کرس گیل اور ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

باؤلنگ کے شعبے میں حیدرآباد کنگز کے حنین شاہ نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کامیابی کے ساتھ حیدرآباد کنگز نے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط بناتے ہوئے اگلے میچز کے لیے اعتماد حاصل کر لیا۔

Scroll to Top