نصیر آباد کے علاقے چھتر میں ٹائم بم دھماکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،پولیس

مردان،رستم میں طالب علم کے ساتھ پیش آئے واقعے میں بڑی پیش رفت

Pakistan SCO Summit 2026

شہزاد راجہ
مردان کی تحصیل رستم کے علاقے جعفر آباد مچھی میں گزشتہ روز قتل ہونے والے طالب علم کےنامزد ملزم کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔

تھانہ رستم پولیس نے ریاض گل کے بیٹے ہارون کے قتل کی اطلاع ملتے ہی مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کی اور محض 6 گھنٹوں کے مختصر دورانیے میں فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم مغاذ کو ٹریس کر کے اسے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ قتل کا یہ واقعہ لڑکی کے تنازعہ پر پیش آیا تھا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

رستم پولیس کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی ۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top