بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پاور پلانٹ میں دھماکہ، 9 مزدور ہلاک ، متعدد زخمی

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سَکتی میں واقع ویدانتا پاور پلانٹ میں منگل کی دوپہر ایک خوفناک بوائلر دھماکہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کم از کم 9 مزدور ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکہ تقریباً دو بجے ہوا جس کے بعد پلانٹ میں شدید افرا تفری پھیل گئی اور کئی مزدور بری طرح جھلس گئے۔

ابتدائی رپورٹس میں زخمیوں کی تعداد 15 بتائی گئی تھی تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ تعداد 30 سے 40 تک ہو سکتی ہے اور بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور فائر بریگیڈ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری رہیں۔

ابتدائی طور پر بتایا جا رہا ہے کہ بوائلر کے اندر ٹیوب پھٹنے سے یہ دھماکہ ہوا تاہم واقعے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Scroll to Top