پہلگام فالس فلیگ،پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارت کیلئے بڑا معاشی دھچکا ثابت

پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے بعد بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو نمایاں اثرات کا سامنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارت سے امریکہ اور یورپ جانے والی پروازوں کو طویل روٹس اختیار کرنا پڑ رہے ہیں جس سے پروازوں کا دورانیہ اور آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔

ان طویل روٹس کے نتیجے میں بعض پروازوں کو ری فیولنگ کے لیے اضافی اسٹاپس بھی کرنا پڑ رہے ہیں، جس سے لاگت مزید بڑھ گئی ہے، بھارتی ایئرلائنز کو اس صورتحال میں سالانہ کروڑوں ڈالرز کے اضافی اخراجات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق فضائی حدود کی بندش سے روٹس میں تبدیلی اور لاجسٹک پیچیدگیوں کے باعث ایئرلائنز پر مالی دباؤ بڑھتا ہے جبکہ طویل المدتی اثرات نیٹ ورک پلاننگ پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا کا مکروہ چہرہ بے نقاب

دوسری جانب اس صورتحال کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، جہاں مختلف اقدامات کے ردعمل میں فضائی اور تجارتی سرگرمیوں پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

Scroll to Top