ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 21 اپریل کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 22 خوارج ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والے عناصر کا تعلق فتنہ الخوارج سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یکمچ، بلوچستان: انٹیلیجنس بنیاد پر سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 5 دہشت گرد جہنم واصل
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران خوارج کی فائرنگ سے 10 سالہ بچہ شہید بھی ہوا، کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں، علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
یہ کارروائیاں عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جاری حکمت عملی کا حصہ ہیں۔





