عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4685 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 493,762 روپے پر آ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 4458 روپے سستا ہو کر 423,321 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 388,058 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، سونا 52 ڈالر کمی کے بعد 4714 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار کی سطح سے بھی نیچے
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی صورتحال میں بہتری اور سرمایہ کاری کے رجحانات میں تبدیلی کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔





