وائٹ ہاؤس کے سالانہ کورسپونڈنٹ ڈنر کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے افسوسناک واقعے پر وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ جان کر اطمینان ہوا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتون اول اور دیگر شرکاء محفوظ ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے متاثرہ افراد کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مسلسل سلامتی اور خیریت کے لیے دعاگو ہیں۔
Deeply shocked by the disturbing shooting incident at the White House Correspondents’ Association Dinner in Washington, D.C., a short while ago.
Relieved to know that President Trump, the First Lady, and other attendees are safe.
My thoughts and prayers are with him, and I wish…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 26, 2026
وزیراعظم شہبازشریف نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی کو بھی سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس حملے میں حملہ آور کی شناخت ہو گئی، ایف بی آئی
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کے سالانہ کوریسپانڈنٹس ڈنر کے دوران ایک مشتبہ شخص نے سیکرٹ سروس اہلکار پر فائرنگ کی، جس کے بعد ہال میں بھگدڑ مچ گئی۔
ہال میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کی اہلیہ، نائب صدر جے ڈی وینس اور دیگر کابینہ ارکان بھی موجود تھے، تاہم تمام افراد محفوظ رہے۔





