امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ فائرنگ کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پہلے ایک آواز سنی اور خیال کیا کہ شاید کوئی ٹرے گر گئی ہے، تاہم بعد میں صورتحال کی سنگینی کا اندازہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ان کے خیال میں اس حملے کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ایسے واقعات انہیں اپنے مقاصد سے پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حملے انہیں ایران کے خلاف جاری جنگ میں کامیابی حاصل کرنے سے نہیں روک سکتے۔
امریکی صدر کے مطابق سکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ملک کے لیے مثبت اقدامات کر رہے ہیں اور کسی دباؤ یا خوف کے بغیر اپنا کام جاری رکھیں گے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ملک سے محبت ہے اور وہ اس کی خدمت کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے۔





