ٹرمپ پر حملے کی کوشش!ملزم کون نکلا؟ تصویر جاری، شناخت سامنے آگئی

ٹرمپ پر حملے کی کوشش!ملزم کون نکلا؟ تصویر جاری، شناخت سامنے آگئی

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں گرفتار مسلح مشتبہ شخص کی شناخت کول ٹوماس ایلن کے نام سے کر لی گئی ہے، جو کیلیفورنیا کا 31 سالہ رہائشی بتایا جاتا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ملزم کو تقریب کے دوران ہی حراست میں لے لیا گیا تھا، جس کے بعد سکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کر لیا۔

حکام کے مطابق مشتبہ شخص کی تصویر بھی جاری کر دی گئی ہے، جسےڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی شیئر کیا گیا۔

تاحال حکام کی جانب سے واقعے کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ صدر ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ زندہ ہے۔

اس سے قبل بعض امریکی اور روسی ذرائع ابلاغ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ حملہ آور ہلاک ہو چکا ہے، تاہم سرکاری طور پر اس کی تردید کر دی گئی ہے۔

Scroll to Top