پی ایس ایل الیون، حیدر آباد کنگز مین نے راولپنڈیز کو جیت کیلئے مشکل ہدف دے دیا

کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ الیون کے اہم میچ میں حیدر آباد کنگز مین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈی کو جیت کے لیے 245 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

حیدر آباد کنگز مین نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز اسکور کیے، ٹیم کی جانب سے گلین میکسویل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 70 رنز کی اننگز کھیلی۔

عثمان خان نے 54 اور کوشل پریرا نے 50 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور کو مستحکم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹس کی دوڑ شروع، کب دستیاب ہونگے اور کتنے میں ملیں گے؟ سب کچھ سامنے آ گیا

راولپنڈی کی بولنگ لائن کی جانب سے محمد عامر مہنگے ثابت ہوئے اور انہوں نے 4 اوورز میں 57 رنز دیے تاہم وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

میچ میں اب راولپنڈی کو جیت کے لیے 245 رنز کا مشکل ہدف درکار ہے۔

Scroll to Top