ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کااعلان

بڑی پیشرفت!ایران اور امریکہ کی کشیدگی ختم، ٹرمپ نے کانگریس کو خط لکھ دیا

ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی ختم ہونے کا اعلان، ٹرمپ کا کانگریس کو خط،تنازع مکمل طور پر حل نہ ہونے کا اعتراف بھی سامنے آگیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کانگریس کو ایک اہم خط میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مسلح کشیدگی اب ختم ہو چکی ہے۔

کانگریس کے اسپیکر مائیک جانسن اور سینیٹ کے صدر چک گراسلی کے نام بھیجے گئے خط میں ٹرمپ نے کہا کہ 28 فروری کو شروع ہونے والی کشیدگی اب اختتام پذیر ہو چکی ہے، تاہم انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ممکن ہے یہ تنازع ابھی مکمل طور پر حل نہ ہوا ہو۔

ماہرین کے مطابق امریکی صدر کا یہ مؤقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں امریکی فوجی موجود ہیں، اور اسے ممکنہ طور پر جنگی کارروائیوں کے لیے کانگریس کی منظوری سے بچنے کی حکمت عملی کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

ٹرمپ نے خط میں مزید کہا کہ ان کی حکومت پائیدار امن کے لیے کوشاں ہے، تاہم اس دوران تنازعات اور کشیدگی کا سلسلہ بھی جاری رہ سکتا ہے۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایران کی جانب سے موصول ہونے والی نئی مذاکراتی تجاویز پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے لیکن تازہ پیشکش سے مطمئن نہیں ہوں۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں، کیونکہ اس سے عالمی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے پاکستان کی قیادت خصوصاً وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا بھی ذکر کرتے ہوئے ان کی تعریف کی اور کہا کہ وہ پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Scroll to Top