ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں جہازوں کی نقل و حرکت بحال کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت پیر سے بحال کر دی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ مثبت بات چیت کر رہا ہے، جبکہ کچھ ممالک نے اپنے جہازوں کو نکالنے کے لیے امریکا سے مدد طلب کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پیر کی صبح سے آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے جہازوں کو آزاد کرانے کی کوششیں شروع کرے گا۔ یہ وہ جہاز ہیں جو مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ تنازع میں شامل نہیں تھے۔

ٹرمپ کے مطابق انہوں نے اپنے نمائندوں کو ہدایت دی ہے کہ متعلقہ ممالک کو آگاہ کیا جائے کہ امریکا ان کے پھنسے ہوئے جہازوں اور عملے کو بحفاظت نکالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

Scroll to Top