باجوڑ خودکش حملے میں ملوث دوسرا دہشتگرد افغان شہری نکلا

باجوڑ کے علاقے لوئی ماموند مینا میں 14 مئی 2026 کو ہونے والے خودکش حملے میں ملوث دوسرے حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ہے۔

خودکش حملہ آور افغان شہری نکلا جس کی شناخت بیت اللہ عرف عاکف کے نام سے ہوئی ہے، وہ افغانستان کے صوبہ وردک کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مذکورہ دہشتگرد تنظیم “فتنہ الخوارج” میں “عاکف حنین” کے نام سے سرگرم تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عاکف اس سے قبل افغان طالبان سے منسلک رہ چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ مینا کیمپ حملہ، دہشت گردوں کے قبضے کی رپورٹس جھوٹی اور بے بنیاد، 9 خوارج ہلاک

جاری کی گئی تصاویر میں مبینہ خودکش حملہ آور عاکف کو ایک افغان فوجی چوکی کے اندر پہلے خودکش حملہ آور جلال الدین عرف سجاد کے ہمراہ تھا ، ایک اور تصویر میں وہ “فتنہ الخوارج” کے خصوصی خودکش یونٹ کی پٹی پہنے ہوئے بھی نظر آتا ہے۔

Scroll to Top