خطبہ حج کن زبانوں میں نشر کیا جائے گا؟ سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ

سعودی حکومت نے رواں سال حج کے موقع پر ایک اہم اور منفرد اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطبہ حج کو دنیا بھر میں بولی جانے والی 35 بڑی زبانوں میں ترجمے کے ساتھ نشر کیا جائے گا۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عازمینِ حج اور ناظرین تک خطبہ حج کا پیغام آسان، مؤثر اور قابلِ فہم انداز میں پہنچانا ہے۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ خطبہ حج کو انگریزی، فرانسیسی، انڈونیشین، ترکی، فارسی، روسی، چینی سمیت متعدد بین الاقوامی زبانوں میں براہِ راست ترجمے کے ساتھ نشر کیا جائے گا۔

خصوصی طور پر پاکستانی عازمین کی سہولت کے پیشِ نظر خطبہ حج کو قومی زبان اردو کے علاوہ علاقائی زبانوں پنجابی اور پشتو میں بھی نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال سے خطبہ حج کو دنیا بھر میں لاکھوں افراد تک براہِ راست پہنچایا جائے گا تاکہ حج کا عالمی، روحانی اور انسانیت دوست پیغام زیادہ وسیع پیمانے پر عام ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے حج پروازوں کا بڑا مرحلہ مکمل، آخری پرواز کے بعد اہم اعلان

ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف زبانوں میں خطبہ حج کی نشریات نہ صرف اسلامی تعلیمات کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گی بلکہ عالمی سطح پر حج کے حقیقی پیغام اور اسلامی اقدار کو اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔Bottom of Form

Scroll to Top