محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے جبکہ بعض بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، پشاور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد رہا۔
رپورٹ کے مطابق چترال میں درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ اور دیر میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح سیاحتی مقام مالم جبہ میں درجہ حرارت 17 جبکہ سیدو شریف میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق بنوں میں درجہ حرارت 28، ڈی آئی خان میں 29 اور ایبٹ آباد میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بعض بالائی اضلاع میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور بارش ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔





