وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 26 مئی تک چین کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

 ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 26 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں جبکہ چین کی جانب سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت مسلسل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک میں سرکاری سطح پر تقریبات منعقد کی گئیں اور گزشتہ 75 برسوں میں دونوں ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارت، صنعت، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں مضبوط شراکت داری موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف دورہ چین کے دوران بیجنگ میں ایک استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 40 معاہدوں پر اتفاق، روس اور چین کا نیا اسٹریٹجک اتحاد سامنے آگیا

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے بھی مثبت کردار ادا کر رہا ہے جبکہ نائب وزیراعظم کی مختلف عالمی رہنماؤں سے رابطے جاری ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر ہونے والے ڈرون حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور قطر کے امیر کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔

Scroll to Top