شاہدجان
پشاورکی ضلعی انتظامیہ اور مختلف مساجد کی کمیٹیوں نے نمازِ عید کے اوقات کا اعلان کر دیا ہے۔
شہر کی مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ، تاریخی مسجد مہابت خان، مسجد قاسم علی خان اور مسجد ابوزر بہادر کلے میں نمازِ عید صبح 6:30 بجے ادا کی جائے گی۔
اسی طرح جامع مسجد کالا مویشی منڈی، جامع مسجد حیاخیل ہزارخوانی، مسجد بلال جوگیان، مسجد اربابان تہکال بالا اور مرکزی جامع مسجد گل بادشاہ وڈپگہ میں عید کی نماز صبح 6:45 پر ہوگی۔
پشاور کے دیگر علاقوں میں بھی بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں درویش مسجد، باغ ناران حیات آباد، سنہری مسجد صدر، مسجد بلال آفریدی آباد اور مسجد بلال تہکال میں نمازِ عید صبح 7 بجے ادا کی جائے گی۔ تاہم مسجد بلال تہکال میں نماز کا وقت سب سے پہلے یعنی صبح 6 بجے مقرر کیا گیا ہے۔
فقہ جعفریہ کے تحت بھی پشاور میں نمازِ عید کے مختلف اوقات سامنے آئے ہیں۔ جامع مسجد کوچہ رسالدار، حسینہ ہال پشاور صدر اور امامیہ مسجد آسیا پشاور میں عید کی نماز صبح 7 بجے ادا کی جائے گی جبکہ امامیہ مسجد حیات آباد میں نمازِ عید کا وقت صبح 7:15 مقرر کیا گیا ہے۔





