دیر بالا سے افسوسناک خبر آگئی

دیر بالا سے افسوسناک خبر آگئی

دیربالا کے علاقے گنوڑی میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ گنوڑی کے مقام پر پیش آیا جہاں ایک ڈاٹسن گاڑی بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ سات افراد زخمی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد دیر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

علاقہ مکینوں نے پہاڑی سڑکوں پر حفاظتی اقدامات سخت کرنے اور ڈرائیورز کو احتیاط سے گاڑی چلانے کی ہدایت کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Scroll to Top