سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان میں مسلسل دو روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 773 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 92 ہزار 6 روپے ہو گئی ہے۔

مقامی صرافہ بازار کے ساتھ ساتھ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےجہاں فی اونس سونا 79 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 347 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 140 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 6 ہزار 942 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top