پاکستان تحریکِ انصاف کے ناراض اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی کے اہم رہنما و سابق سپیکر مشتاق غنی نے موجودہ احتجاجی حکمت عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں مشتاق غنی کا کہنا تھاکہ ہومیو پیتھک قسم کے نرم احتجاج سے عمران خان رہا نہیں ہوں گے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیر اعلی محمد سہیل آفریدی نے 10 جون کو قومی اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دی ہےجس پر ہم نے انہیں صاف کہہ دیا ہے کہ اگر اس بار وہاں جاؤ گے تو پھر واپس اٹھو گے نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے ناراض اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی کا بڑا فیصلہ
ناراض ارکان نے صوبائی حکومت کو بجٹ کے موقع پر ٹف ٹائم دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ کی عمران خان سے جیل میں ملاقات نہیں ہوتی تو ہم بجٹ کی منظوری میں حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔
مشتاق غنی نے واضح کیا کہ ان کا گروپ 30 سے زائد ارکانِ اسمبلی پر مشتمل ہے تاہم وہ کسی فرد یا وزیر اعلیٰ کے ذاتی خلاف نہیں ہیں بلکہ ان کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہے۔





