میکسیکو سٹی: فیفا ورلڈکپ 2026 کے افتتاحی میچ میں میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دے کر ایونٹ کا شاندار آغاز کر دیا۔
میکسیکو سٹی کے تاریخی اسٹیڈیم اسٹیڈیو آزٹیکا میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا۔
میچ کے 9ویں منٹ میں یوہان کوئی نوننس نے شاندار موو پر گیند کو جال میں پہنچا کر میکسیکو کو برتری دلائی۔ وقفے تک میکسیکو کو 0-1 کی برتری حاصل رہی۔
Co-hosts off to a winning start! 🇲🇽#FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 11, 2026
دوسرے ہاف میں بھی میزبان ٹیم نے دباؤ برقرار رکھا۔ آغاز میں جنوبی افریقا کے کھلاڑی نے خطرناک فاؤل کیا جس پر ریفری نے اسے ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔ فاؤل کے نتیجے میں میکسیکو کو فری کک ملی تاہم وہ گول میں تبدیل نہ ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں : فیفا ورلڈکپ 2026 کا میکسیکو میں شاندار افتتاح، عالمی میلہ سج گیا
67ویں منٹ میں راؤل نے ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچا کر میکسیکو کی برتری 0-2 کر دی، جو آخر تک برقرار رہی اور میزبان ٹیم نے میچ اپنے نام کر لیا۔
میچ کے دوران سخت کھیل دیکھنے میں آیا اور ریفری نے جنوبی افریقا کے دو جبکہ میکسیکو کے ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیجا۔ اس کے باوجود میکسیکو نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ورلڈکپ کا فاتحانہ آغاز کیا۔





