بنوں میں آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہو گئے ہیں۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق شدید آندھی اور بارش کے باعث مختلف علاقوں میں دیواریں اور مکانات گر گئے، جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ ادارے متاثرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسمان برسنے کو تیار،آج سے 15 جون تک گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
ترجمان پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کے دوران خستہ حال عمارتوں، کمزور دیواروں اور غیر محفوظ مقامات سے دور رہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔





