شہباز شریف کا امریکہ ایران امن معاہدےکو24گھنٹوں میں حتمی شکل دینے کا ٹویٹ، ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر شیئر کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کے اس بیان کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر شیئر کیا ہے جس میں وزیراعظم لکھاتھا کہ24 گھنٹوں میں امریکہ اور ایران کے مابین امن معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم امن معاہدے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں،توقع ہے کہ 24 گھنٹوں میں معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی،معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بعد دستخط کی تیاری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی وزیر خارجہ کی ‘اسلام آباد معاہدے’ سے متعلق ٹویٹ ٹروتھ سوشل پرشیئرکردی

وزیراعظم نےکہاکہ معاہدے کے بعد اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے،مذاکرات کیلئے تعاون پر امریکا اور ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں،یقین ہے یہ تاریخی امن معاہدہ دیرپا امن کے لیے مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔ پاکستان امن معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی تیاری کر رہا ہے۔

 

Scroll to Top