امریکا ایران مفاہمت کے بعد برطانیہ نے یو اے ای کیلئے ٹریول ایڈوائزری اپڈیٹ کر دی

امریکا ایران مفاہمت کے بعد برطانیہ نے یو اے ای کیلئے ٹریول ایڈوائزری اپڈیٹ کر دی

لندن: پاکستان کی مبینہ سفارتی کوششوں اور امریکا ایران مفاہمت کے بعد برطانیہ نے متحدہ عرب امارات کیلئے اپنی ٹریول ایڈوائزری میں اہم تبدیلی کر دی ہے۔

برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری نئی ہدایات میں دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے لیے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت واپس لے لی گئی ہے۔

نئی گائیڈ لائن کے مطابق برطانوی شہری اب معمول کے مطابق متحدہ عرب امارات کا سفر کر سکتے ہیں، تاہم انہیں خطے کی صورتحال پر نظر رکھنے اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

برطانوی حکومت نے یو اے ای میں موجود یا وہاں جانے والے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ سفری منصوبوں کا جائزہ لیتے رہیں اور کسی بھی نئی صورتحال سے باخبر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سوشل میڈیا سے کمائی کرنے والوں کیلئے بڑی خبر

یہ پیش رفت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے امریکا اور ایران کی جانب سے اعلان کردہ مفاہمت کی یادداشت کے بعد سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث برطانیہ نے متحدہ عرب امارات کے غیر ضروری سفر سے متعلق احتیاطی ہدایات جاری کی تھیں۔

Scroll to Top