راولپنڈی: جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ولیم آگیاپانگ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور گھانا کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں عسکری حکام کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون، مشترکہ تربیت اور دفاعی پیداوار کے حوالے سے خصوصی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں علاقائی امن و استحکام اور سکیورٹی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششیں رنگ لے آئیں، تاریخی معاہدہ طے پاگیا، عطا تارڑ
آئی ایس پی آر کے مطابق گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
اس سے قبل جی ایچ کیو آمد پر گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جہاں انہوں نے پاکستانی عسکری قیادت سے ملاقات کی۔





