وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ملاقات، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود

وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ملاقات، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود

وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اہم ملاقات، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک۔

وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں ممالک کے تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شریک تھے۔ ملاقات کے آغاز پر رہنماؤں نے گرمجوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کا خیرمقدم کیا اور خوشگوار موڈ میں مصافحہ کیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن و استحکام، اقتصادی تعاون اور سکیورٹی سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔ دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں روابط مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت اجاگر کی، جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہم قرار دیا۔

ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سوئٹزرلینڈ میں اہم بین الاقوامی سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں اور مختلف ممالک کے رہنما خطے کی صورتحال، امن و استحکام اور دیگر عالمی امور پر مشاورت کر رہے ہیں۔

سیاسی و سفارتی مبصرین کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی یہ ملاقات پاکستان اور امریکا کے تعلقات کے تناظر میں اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور تعاون کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔

Scroll to Top