بنوں کے علاقے شابری بھرت، تھانہ ککی کی حدود میں مبینہ مستورات کے تنازع پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون، اس کے دو بیٹے اور ایک اور شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچی سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں افسوسناک واقعہ، گھر میں گھس کر فائرنگ سے ماں اور دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔





