بنوں کے علاقے تھانہ ککی کی حدود شابری بھرت میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ماں اور دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر مستورات کے تنازعے کا شاخسانہ ہے۔ نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کے دو بیٹے موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ایک بچی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی ہے جبکہ سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔





