پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے دوران پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے انسانی ہمدردی کی ایک اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ایک افغان خاتون کو محفوظ تحویل میں لے لیا۔
افغان حکومت کی جانب سے ایک بیمار خاتون کو مشکل اور کشیدہ سرحدی صورتحال میں پاکستانی سرحد انگور اڈا بارڈر کی طرف بھیجا گیا، جس کے باعث ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہو گئے تھے۔
صورتحال سے آگاہ ہونے پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو تحویل میں لیا اور انہیں ابتدائی طبی امداد، خوراک اور مکمل تحفظ فراہم کیا۔
سیکیورٹی فورسز اور مقامی قبائلی عمائدین کی نگرانی میں خاتون کو انگور اڈا بارڈر گیٹ کے ذریعے ان کے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
روانگی سے قبل انہیں ضروری مالی معاونت اور دیگر ضروری اشیاء بھی فراہم کی گئیں۔
یہ واقعہ سرحدی کشیدگی کے باوجود انسانی ہمدردی اور روایتی اقدار کے تحت کیے گئے اقدامات کی عکاسی کرتا ہے جہاں پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے صورتحال کو ذمہ داری اور احتیاط کے ساتھ سنبھالا۔





