عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایران امریکہ جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایران امریکہ جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال

امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں پیش رفت کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں تنازع سے پہلے کی سطح پر آگئی ہیں۔

بین الاقوامی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد کی تازہ کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد خام تیل کی قیمت 71 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے ریکارڈ کی گئی ہے۔

رواں برس اپریل میںایران اور امریکہ کےدرمیان کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتیں 126 ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھیں، تاہم دونوں ممالک کےدرمیان پاکستان کے بہترین سفارتی کوششوں کے نتیجے میں پہلے جنگ بندی اور پھرامن معاہدے پردستخط ہونے کے بعد قیمتوں میں اب تک 38 فیصد کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

قطری حکام نے بھی امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے ان بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے بھی ان مذاکرات کو مثبت قرار دیا ہے جس سے مستقل امن معاہدے کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔ کشیدگی میں کمی کے باعث خلیجی ممالک سے دنیا بھر کو خام تیل کی سپلائی کا نظام بہتر ہوا ہے اور مارکیٹ میں سپلائی کے تعطل کا اندیشہ ختم ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول کی قیمت سے متعلق وزیرپٹرولیم پرویز ملک کا اہم بیان

عالمی تجارت کے اہم ترین بحری راستے آبنائے ہرمز سے تجارتی اور مال بردار جہازوں کی آمد و رفت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث عالمی انرجی مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

Scroll to Top