چاغی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی (ایم سی بی) MCB بینک لوٹنے کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے منصوبہ ناکام بنا دیا
دہشت گردوں کی جانب سے بینک لوٹنے کی کوشش صرف ایک مالی جرم نہیں، بلکہ عام شہریوں کے امن، روزگار اور اعتماد پر حملہ ہے۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے فوری اور مؤثر ردِعمل نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
ایسے عناصر عوام کی محنت کی کمائی، مقامی کاروبار اور بلوچستان کے امن و استحکام کو نشانہ بناتے ہیں۔ ان کے اقدامات کا سب سے بڑا نقصان عام شہری، مزدور، تاجر اور روزانہ کی بنیاد پر روزگار کمانے والے لوگ اٹھاتے ہیں۔
بلوچستان کے عوام کو خوف، بھتہ خوری، لوٹ مار اور تشدد نہیں بلکہ امن، ترقی، تعلیم اور معاشی استحکام چاہیے۔ ایسے جرائم کی روک تھام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون ہی عوامی مفاد میں ہے۔
امن کا دشمن، بلوچستان کا دشمن۔عوام کی محنت کی کمائی پر حملہ کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔
دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائی جاری ہے ۔





