وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم ترین اجلاس شروع ہو گیا ہے۔
اس اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خصوصی طور پر شریک ہیں۔
اجلاس میںگورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور قانون نافذ کرنے والے تمام اہم اداروں کے سربراہان بھی موجود ہیں۔
اس اہم بیٹھک میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی شرکت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی داخلی سلامتی اوراقتصادی خوشحالی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر
اجلاس کے دوران صوبے میں امن و امان کے قیام، دہشت گردی کے خاتمے اور وفاق و صوبوں کے مابین سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی حکمت عملی پر مشاورت کی جا رہی ہے۔





