رستم،ٹریفک حادثے میں بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 9 افراد زخمی

رستم،ٹریفک حادثے میں بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 9 افراد زخمی

شہزاد راجہ

مردان کے علاقے رستم میں بونیر روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر نے چنگچی رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت نو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اور ایمبولینسیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جنہوں نے جاں بحق بچے کی لاش کو ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کیا۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے فوری طور پر مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) ہسپتال روانہ کیا، جبکہ تین زخمیوں کو مقامی افراد نے نجی گاڑی کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں : بنوں: ہنجل گیٹ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، خاتون سمیت 3 راہگیر زخمی

حادثے میں جاں بحق بچے کی شناخت 18 ماہ کے موسیٰ ولد سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں بخشالی کی رہائشی زوجہ سیف اللہ، اور رستم کی رہائشی زوجہ نیک محمد، 10 سالہ دختر نیک محمد، 7 سالہ دختر احسان، 60 سالہ زوجہ تاج فروش اور 6 سالہ دختر نیک محمد شامل ہیں۔

Scroll to Top