جنوبی افریقہ کے نوجوان فٹبالر جیڈن ایڈمز 25 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ جنوبی افریقی پولیس کے مطابق جیڈن ایڈمز کی لاش وسطی کیپ ٹاؤن کے ایک گھر سے ملی۔
حکام کے مطابق فٹبالر کی موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
جنوبی افریقہ کے وزیر کھیل گیٹن میکنزی نے بھی جیڈن ایڈمز کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ موت کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں: مایہ نازکھلاڑی لیونل میسی نے فٹبال ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی
جیڈن ایڈمز نے ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی تھی اور وہ ملک کے نمایاں نوجوان فٹبالرز میں شمار ہوتے تھے۔





