خیبر پختونخوا میں مزید اعلی افسران کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

محمد اعجاز آفریدی

پشاور میں خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی مینجمنٹ سروس (پی ایم ایس) گریڈ 18 کے تین اعلیٰ افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشنز کے مطابق ان تبادلوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر پشاور ڈویژن کے سیکرٹری ڈاکٹر شبیر احمد (پی ایم ایس، گریڈ 18) کا فوری طور پر تبادلہ کر کے انہیں سیکرٹری ٹو کمشنر ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ پہلے سے ہزارہ ڈویژن میں فرائض انجام دینے والے سیکرٹری ٹو کمشنر ڈاکٹر عبدالواجد (پی ایم ایس، گریڈ 18) کو تبدیل کر کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں متعدد اعلی افسران کی ترقیاں،تبادلے و تقرریاں

اس طرح ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر سید محمد عبداللہ (پی ایم ایس، گریڈ 18) کو بھی نئی ذمہ داری سونپتے ہوئے فوری طور پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بار سوات مقرر کیا گیا ہے۔

Scroll to Top