پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فضل الرحمان گروپ کے اعصاب پر مسلط ہو چکے ہیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاش مولانا صاحب اپنی گفتگو میں پوری بات کرتے اور صرف آدھا سچ بیان کرنے پر اکتفا نہ کرتے۔
حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ جہاں فضل الرحمان نے اس بات کا ذکر کیا کہ میں نے ان سے کہا تھا کہ آپ کا جلسہ بہت اچھا رہا، وہاں انہیں یہ بھی بتا دینا چاہیے تھا کہ میں نے اسی وقت ان سے یہ بھی کہا تھا کہ “آپ نے کچھ جملے اور کچھ چیزیں سخت کہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : فیفا ورلڈ کپ 2026: عالمی چیمپئن کا فیصلہ آج، ارجنٹینا اور اسپین آمنے سامنے
حافظ طاہر اشرفی نے واضح کیا کہ یہی بات وہ فضل الرحمان کے رفیقِ خاص مفتی ابرار سے بھی دو مرتبہ عرض کر چکے تھے۔
حافظ طاہر اشرفی نے فضل الرحمان سے گزارش کی کہ وہ جب بھی کوئی بات کریں تو پورا سچ بیان کریں، آدھا سچ نہیں۔





