اسٹاک مارکیٹ میں بڑی پیش رفت، انڈیکس میں نمایاں اضافہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 2700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 985 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ کا اختتام ایک لاکھ 76 ہزار 94 پوائنٹس پر ہوا تھا۔

آج کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 2708 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 78 ہزار 802 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں : سوات کبل خودکش دھماکہ، شہداء کی تعداد 17 ہوگئی، پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر کشیدگی میں کمی کے امکانات اور خطے میں مذاکرات کی پیش رفت سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ جاپان کا نکئی انڈیکس 1.5 فیصد کمی کا شکار رہا، جبکہ جنوبی کوریا کا کاسپی انڈیکس بھی 5.25 فیصد نیچے آیا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس معمولی بہتری کے ساتھ مثبت زون میں رہا۔

Scroll to Top