لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد ہلاک

لکی مروت: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے، جبکہ کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشت گردوں کے خلاف مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں لکی مروت میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کی گئیں، جن میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے کئی اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد خوارج کو ہلاک کیا گیا، جبکہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور:پولیس کا تھانہ چمکنی کی حدود میں مبینہ تشدد کی ویڈیو کا نوٹس،ملوث افراد گرفتار

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ آپریشنز کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ برقرار رہے اور مقامی آبادی کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Scroll to Top