کاشف عزیز
سوشل میڈیا پر صوبائی دارلحکومت کے تھانہ چمکنی کی حدود میں مبینہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس کارروائی کے دوران قانون ہاتھ میں لینے میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سوات: پاک فوج اور پولیس کی مشترکہ فلیگ ریلی، شہریوں کا افواج پاکستان اور پولیس سے یکجہتی کا اظہار
ترجمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق کسی بھی فرد کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور علاقے میں قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔





