وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں جلسے کے مقام کا دورہ کیا اور اس سلسلے میں جاری تیاریوں کا جائزہ لیا ،اس موقع پرکارکنوں سے مختصر خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے اعتراف کیا کہ صوبے کے حالاب خراب ہیں لیکن میں اسے ٹھیک کروں گا ۔
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ 5 اگست ملکی کی تاریخ کا ایک بڑا دن ہے، جب پارٹی کے چیئرمین کو گرفتار کیا گیا اور اس کو تین سال کا عرصہ گزر گیا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی چیئرمین کی گرفتاری کو تین سال مکمل ہوگئے، ہم ایک سیاسی جلسہ کرنے جارہے ہیں جس میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔





