یومِ آزادی پر آئی ایس پی آر کا بلوچی زبان میں ملی نغمہ ’پاک اے وطن‘ جاری

یومِ آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں نیا ملی نغمہ ’پاک اے وطن‘ جاری کردیا۔

ملی نغمے میں معروف بلوچ گلوکار اختر چنال نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، جبکہ نغمے کی ویڈیو وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

وزیراعظم کی جانب سے ملی نغمے میں شامل گلوکاروں اور پروڈیوسرز کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حب الوطنی کے جذبے سے بھرپور یہ گیت سن کر ان کا دل فخر سے لبریز ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : باجوڑ سکاؤٹس کے تعاون سے سلارزئی میں فری میڈیکل کیمپ، عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم

انہوں نے کہا کہ ملی نغمے میں وطن سے محبت کے جذبے اور اس کی روح کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے، جو یومِ آزادی کے موقع پر قومی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

Scroll to Top