کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس

 بلوچستان کے مختلف اضلاع ژوب اور چمن میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چمن اور ژوب میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکسٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 اور گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز ژوب سے 122 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا،زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

 یہ بھی پڑھیں: مصر کے ساحلی علاقے بحیرۂ احمر میں 5.6 شدت کا زلزلہ

زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Scroll to Top