ملتان میں کھیلے گئے چیمپیئنز ون ڈے کپ کے میچ میں پاکستان گولڈ نے جیت کیلئے پاکستان بلیوز کو213 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان بلیوز نے 42ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
فاتح ٹیم کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے 102 گیندوں پر 100 رنز بنائے، طیب طاہر نے 35 جبکہ محمد فائق نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: ساجد خان کی جادوئی باؤلنگ، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی
اس سے قبل پاکستان گولڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 212 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی، کامران غلام نے 63، شمیل حسین نے 50 جبکہ حیدر علی نے 44 رنز بنائے۔
پاکستان بلیوز کی جانب سے اسپنر سفیان مقیم اور فاسٹ بولر حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔





