افغان تاجرکے ویزے میں توسیع کا کیس،پشاور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

افغان تاجرکے ویزے میں توسیع کا کیس،پشاور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

پشاور ہائیکورٹ نے افغان تاجر اور ان کے خاندان کی ویزا توسیع نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر اپنا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

عدالت عالیہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ زیر التوا درخواستوں پر 15 دن کے اندر قانون کے مطابق تفصیلی فیصلہ صادر کریں۔

تحریری فیصلے کے مطابق درخواست گزار ایف بی آر کے پاس باقاعدہ رجسٹرڈ ٹیکس دہندہ ہیں، ان کا این ٹی این نمبر موجود ہے اور وہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رکن بھی ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ ویزا کی میعاد ختم ہونے کے بعد باقاعدہ درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں، تاہم ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اسلام آباد کی جانب سے ان درخواستوں پر وقت پر فیصلہ نہیں کیا گیا۔ بروقت فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے درخواست گزار کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغان مہاجرین کی غیر قانونی دستاویزات کی تصدیق: 14 ہزار ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز

پشاور ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ فریقین آئندہ 15 روز کے اندر قانون کے ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے ویزا توسیع کی تمام زیر التوا درخواستوں پر مناسب اور تفصیلی فیصلہ جاری کریں۔

Scroll to Top