صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار کامیابی کی یاد میں قائم یادگار فتح کا افتتاح کردیا، صدرمملکت ، وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز وفیلڈ مارشل نے اس موقع پر قومی پرچم بھی لہرایا۔
افتتاح کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیربھی موجود تھے،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیردفاع خواجہ آصف بھی شریک ہوئے ۔
تقریب میں مسلح افواج کے ساتھ سول آرمڈ فورسز، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے دستوں نے شرکت کی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی پولیس کے دستے بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں یادگارفتح کی شاندار افتتاحی تقریب، صدر مملکت، وزیراعظم اورفیلڈمارشل کی شرکت
خصوصی تقریب میں سروسزچیفس، وفاقی وزرا ، دیگر اعلیٰ حکام اور غیرملکی سفارت کار بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
یادگارفتح پر قومی پرچم بھی لہرایا گیا، صدرمملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز وفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر قومی پرچم لہرایا۔





